Sunday, 27 August 2017

 ٹیلی  پیتھی  کا تعارف

ایساعلم جس کو حاصل  کرنے کے بعد  کسی بھی  شخص  سے  کبھی  بھی اور  کہیں  سے بھی  رابطہ کیا جا  سکے  اور  اپنی  مرضی کے مطابق  کام کرایا  جا سکے  ٹیلی پیتھی  کہلاتا ہے۔ایسا علم ہے جوعمل  کے دائرے میں ہو تو ناممکن کوممکن کر دیتا ہے۔دماغی قوت  کو اتنی بلندی ملتی ہےکہ جادو کا گمان ہوتا ہے۔دیگر علوم کی طرح  اس کو بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس علم سے آپ دوسروں کے دلوں میں پوشیدہ رازوں سے واقف ہوسکتے ہیں۔یہ ذہن کا ایسا برقی نظام ہےکہ جس کی ان دیکھی لہروں سےآپ اپنےمقصدکی تکمیل کرسکتے ہیں۔اور یہ تب ممکن ہے جب آپ کی اس پر عملی گرفت ہو۔  
اس بلاگ میں  ٹیلی  پیتھی سے متعلق  تمام  امور  پر معلومات  دی جائیں گی۔کوئی  معلومات رہ جائے تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔

ٹیلی پیتھی کی تاریخ

ٹیلی پیتھی کوئی جدید علم نہیں ہے یہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ انسان خود۔یہ ایک قدیم ترین علم ہے لیکن ہر دور میں اسے مختلف ناموں سے پکارتےرہےہیں۔ٹیلی پیتھی دو یونانی لفظوں ٹیلی اورپیتھی کا مجموعہ ہے جس کا مطلب ہے دور سے محسوس کرنا   ۔جن حضرات نے اس علم کو وسعت دی اور اس کو پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے وہ آج بھی ایک سوسائٹی کی شکل میں موجود ہیں۔
"سوسائٹی فار فزیکل ریسرچ"  جس کو ایس پی آر کہا جاتا ہے۔اس سوسائٹی نے بڑی احتیاط سے اس کا مشاہدہ کیا اور کامیاب تجربات کا سلسلہ شروع کیا۔
اس سوسائٹی نے ثابت کیا کہ ٹیلی پیتھی ایک بامقصد علم ہے جس کوحاصل کیا جا سکتا ہے اور اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


 ٹیلی پیتھی کی عملی مشقیں

شمع بینی۔
ٹیلی پیتھی کی عملی مشقوں میں شمع  بینی سب سے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعدشمع بینی شروع کریں۔شمع بینیکے لیےایک اچھی  موم بتی لےلیں۔رات کو اپنے تمام کاموں سے فارغ ہوکر ایک ایسے کمرے کا انتحاب کریں  جہاں شور نا ہو۔سب سے پہلے سانس کی مشق  کریں۔اُس  کے بعد شمع  کے سامنے دو فٹ کے فاصلے پر بیٹھ جائیں  اور یک سو ہوکر دیکھنا شروع کردیں۔پہلے دن صرف پانچ منٹ کریں اور پھر اس کو تیس منٹ تک لے جائیں۔پہلے پہل دیکھنا بہت مشکل ہوگا۔آنکھوں سے اور ناک سے پانی نکلے گا۔ پھر آہستہ آہستہ آنکھیں عادی ہو جائیں گی اور پانی نکلنا بند ہوجائے گا۔آہستہ آہستہ توجہ بننا شروع ہوجائے گی۔مختلف لوگوں کو مختلف قسم کے تجربات سامنے آتے ہیں۔آپ کو بھی جو محسوس ہووہ  آگاہ کرے۔

التسخیر   کی عملی مشق۔


التسخیر  کی مشق ٹیلی پیتھی کی بنیادی مشقوں میں سے ایک ہے۔اس کا مقصد بھی  خیال کو یک سو کرنا ہے۔ایک سفید کاغذ پر ایک چنے کےدانے کے برابر ایک سیاہ دائرہ بنائیں۔پھرکھانا کھانے کے دو گھنٹے کے بعد سانس کی مشق کریں اور پھر اُس کو یک سو ہوکر سیاہ دائرے کودیکھنا شروع کردیں۔اگر تو آپ نے شمع بینی کی مشق پہلے کی  ہوگی تو یہ مشق آپ کے لیے بہت آسان ہوگی اگر نہی کی ہوگی تو پہلے پہل کچھ دن مشکل ہوگا۔اس مشق کو روزانہ کرنا ہے  پھر کچھ دن بعدوہ دائرہ نظروں سے غائب ہونا شروع ہوجائے گا۔جب وہ غائب ہونا شروع ہوجائے تو سیاہ دائرے کو بڑا کردیں۔پھر جب وہ بھی غائب ہونا شروع کردے تو اُے اور بڑا کردیں یہاں تک کہ وہ چاند کے برابر ہو جائے۔اس منزل پر آنے میں شاید چھ سے  آٹھ مہینے لگ جائیں۔مشق کرنےوالوں کو مختلف تجربات حاصل ہوں گے ۔کسی بھی مشکل کے لیے رابطہ کریں۔


2 comments:

  1. السلام علیکم،
    گزارش ہے کہ اگر کسی رھنمائ کی ضرورت ہو تہ کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئ ای میل آیڈریس اگر ہو تو بتا دیں۔ شکریہ

    ReplyDelete
  2. این




    An other Devta mutasar 🙄🙄

    ReplyDelete

  ٹیلی  پیتھی  کا  تعارف ایساعلم جس کو حاصل  کرنے کے بعد  کسی بھی  شخص  سے  کبھی  بھی  اور  کہیں  سے بھی  رابطہ کیا جا  سکے  اور  اپن...